March 23, 2017 مسلح افواج نے قوت ، ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا قابل دید مظاہرہ کیا۔خواتین نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ پریڈ میں حصہ لیا, تقریب میں صدر ، وزیراعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ دشمنوں پرہیبت طاری کرنے والے ملک کے جاں بازوں اور ملکی ز مین کے چپے چپے، بحر اور فضاؤں کے محافظوں نے اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عسکری طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان کی تقریب میںائر چیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں فلائی پاسٹ ۔ایف 16 میں صدر پاکستان کو سلامی دی ۔شیر دل اسکواڈرن نے دل کش فارمیشن بنائیں ۔فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈرکی دھمک اورلڑاکا طیارے ایف 16 کی گھن گرج سے شہر اقتدار گونج اٹھا۔ پریڈ کے آغاز پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ کیا ،پاکستان رینجرز پنجاب کے اونٹ سواروں کے ساتھ ساتھ ،اسکاؤٹس،پولیس، نرس اور گرلز گائیڈ کے دستوں نے مارچ کیا۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے ملک میں تیار کردہ ناقابل شکست الخالد ٹینک ، الضرار ٹینک ،بکتر بند گاڑیاں ،توپخانہ ، جدید ویپن سسٹم ، اور جدید ترین ریڈار پریڈ کا حصہ بنے۔ پریڈ میں پہلی بار پیپلز لبریشن آرمی چین کی تینوں افواج کے دستوں نے شرکت کی،،برادر ملک سعودی عرب کی اسپیشل فورسزکا دستہ بھی پریڈ میں شامل تھا، جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورس کےسربراہ بھی تقریب میں موجود تھے،پریڈ میں پہلی بار ترکی کے ملٹری بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں پر سربکھیرے ۔
قومی آواز : اسلام آباد : وفا کا عہد ، دفاع کا عزم ، بے مثال یکجہتی، یوم پاکستان پر اسلام آباد میں شاندار پریڈ اورلڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ، جنگی دھنوں پر بری ،بحری اور فضائیہ سمیت دیگر فورسز کے دستوں نے مارچ کیا۔