اسلحہ بردار شخص کے بارے میں جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس کو اطلاع دینے والے کی تلاش

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

Tuesday, October 31, 2017

ٹورنٹو میں پچھلے ہفتے ایک شخص نے فون پر پولیس ہیڈ کوارٹر کو اطلاع دی کہ پستول سے مسلح ایک شخص بلیو جے اسٹریٹ پر واقع پوٹ ڈسپنسری میں داخل ہوا ہے ۔ اس اطلاع پر پولیس نے دہشت گردی سے نمٹنے والا اپنا پورا اسکواڈ جائے وواردات پر پہنچا دیا اور علاقے کو ہر خاص و عام کے لئے سیل کر دیا ۔ مذکورہ مسلح شخص کی تلاش میں پولیس کو کئی گھنٹے لگے مگر انہیں ایسا کوئی شخص نہیں ملا جس کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی جس نے ایک پرائیویٹ فون بوتھ سے یہ اطلاع دی تھی۔ پولیس نے مشتبہ شخص کی امیج میڈیا کو جاری کر دی ہے اور شہریوں سے اس شخص کی تلاش میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔