اسکار بورو میں ڈکیتی کے دوران نوجوان کو چاقو گھونپ دیا گیا، حملہ آور فرار

Thursday, September 28, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
اسکار بورو میں ڈکیتی کے دوران نوجوان کو چاقو گھونپ دیا گیا، حملہ آور فرار
اسکار بورو میں دوران ڈکیتی ایک نوجوان کو چاقو گھونپ دیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حملہ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات پارک ایونیو سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی جہاں ایک نوجوان زخمی حالت میں موجود تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو ڈکیتی میں ناکامی پر حملہ آور نے چاقو گھونپ دیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فور ی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابھی تک حملہ آور کا سراغ نہیں مل سکا پولیس سرگرمی سے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔