افغانستان کے13صوبوں میں بیک وقت جنگجووں کے خلاف آپریشن، درجنوں ہلاک، متعدد گرفتار و زخمی

قومی آواز کابل: افغانستان کے 13صوبوں میں طالبان کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں درجنوں جنگجو مارے گئے ہیں۔ جیو نیوز کے ممطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک حکمت عملی کے تحت یہ آپریشن بیک وقت شروع کیا گیا ہے تاکہ جنگجو فرا ر نہ ہو سکیں۔اس آپریشن کے دوران60جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد طالبان گرفتار اور زخمی ہوئے۔ ان سے بھاری مقدار می اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں