اقوام متحدہ نے اسرائیل کو نسل پرست قرار دیدیا

March 16, 2017
قومی آواز ۔ بیروت ۔اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کی رپورٹ کے اجرا کی تقریب یواین کمیشن کے بیروت ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں نسلی تعصب مسلط کر رکھا ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ایک تعصبی حکومت قائم کی ہوئی ہے۔

انڈر سیکریٹری جنرل یو این باڈی ریما خلاف کا یو این کمیشن کے بیروت ہیڈ کوارٹرز میں رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل ایک نسل پرست ملک ہے،جس کے تعصبی نظام نے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ کے کمیشن کی جانب سے اپنی نوعیت کی یہ پہلی رپورٹ ہے، جو ای ایس سی ڈبلیو اے کے18 ممبر ممالک کی درخواست پر تیار کی گئی ہے۔