البرٹا کنزرویٹو ایم ایل اے منمیت بھلر کار حادثے میں انتقال کرگئے

منگل , 24 نومبر , 2015 – 7:31 AM

قومی آواز ۔ البرٹا: البرٹا کنزرویٹو ایم ایل اے منمیت بھلر کار حادثے میںانتقال کرگئے۔ وہ کوئین الزبتھ دو ئم ہائی وے پر کیلگیری سے ایڈمونٹن جارہے تھے۔ اس بارے میں پارٹی لیڈر رک مک لیور نے پارٹی کی جانب سے بیان جاری کیا ہے۔ ان کے خاندان کے نزدیک یہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے اوراس کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔پریمیئر ریچل نوٹلی جو اس وقت اوٹاوا میں فرسٹ منسٹرز میٹنگ میںشریک تھیں انہوں نے کہا کہ البرٹنز کو بھلر کی خدمات پر فخر ہے اوراس کوفراموش نہیںکیا جاسکتا۔یہ بھلر کے چاہنے والوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے انتقا ل کی خبر سن کر لوگوںنے سوشل میڈیا پر اس بارے میںٹویٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ فنانس منسٹر جو سیسی کاکہنا ہے کہ مجھے ابھی بھی بھلر کے انتقال کی خبر ملی ہے ، میں صدمے میںہوں۔ وہ ناقابل فراموش شخصیت تھے۔کیلگیری میئر نوہید نینشی کاکہنا ہے کہ مجھے بھلر کی موت کا یقین نہیںآرہا۔ وہ ایک اچھے سرکاری ملازم تھے اور لوگوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ انہوںنے اپنی خدمات کی وجہ سے لوگوں کے دل جیتے۔انہوںنے کہاکہ میںان کو ہمیشہ یاد رکھوںگی۔ انہوںنے ہمیشہ اچھے مشورے دئیے اوراس کا فائدہ ہوا۔ سابق ایڈمونٹن ٹوری ایم ایل اے ڈیوڈ ڈورورڈ نے کہا کہ بھلر کے بہت سے دوست تھے وہ ان کو ہمیشہ یاد رکھیںگے۔ وہ بہت نرم دل تھے اور ہر وقت لوگوں کی خدمت کے لئے تیار رہتے تھے۔ پینتیس برس کے بھلر انفراسٹرکچر منسٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ وہ2008 میں کیلگیری گرین وے میں البرٹا قانون ساز اسمبلی کے رکن مقرر ہوئے تھے۔ وہ2014 میں انفراسٹرکچر منسٹر مقرر ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اس بارے میں رائل کینیڈین ملٹر ی پولیس نے زیادہ تفصیلات فراہم نہیںکی ہیں۔


متعلقہ خبریں