امریکا بہت خوش قسمت ہے کہ کینیڈا جیسا ملک اس کا ہمسایہ ہے

ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کی ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
February 14, 2017
قومی آواز ۔ اوٹاوا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تجارت سمیت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ،تاہم امیگریشن پالیسی پر دونوں رہنمائوں کے درمیان اختلاف واضح طور پر نظر آیا ہے۔

وائٹ ہاوس میں ہونےو الی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا اور امریکا کو تجارتی پلوں کے ذریعے ملائیں گے اور ایک دوسرے سے اور قریب لائیں گے ۔ امریکا بہت خوش قسمت ہے کہ اسے کینیڈا جیسا ملک اس کا ہمسایہ ہے ۔

امیگریشن پالیسی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایسے لوگوں کو امریکا میں آنے دیا کہ جو مجرمانہ ریکارڈ کے حامل تھے ، لیکن اب ہم ان سب کو باہر نکال دیں گے ۔

اس موقع پر کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات نتیجہ خیر رہی اور دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی اور امیگریشن امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ،تاہم کینیڈین حکومت کی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اپنے شہریوں کا محفوظ رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا تاہم اس کے باوجود ہم تارکین وطن افراد کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہنے کی پالیسی کو جاری رکھیں گے ۔