امریکہ ایکبار پھر سیاہ فام افراد و پولیس کے مابین جھڑپوں کی ذد میں ۔

جمعہ , 8 جولائی , 2016

امریکہ ایکبار پھر سیاہ فام افراد و پولیس کے مابین جھڑپوں کی ذد میں ۔
قومی آواز ۔ ڈیلاس: امریکی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ دو روز کے دوران پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام ا فراد کی ہلاکت کے خلاف ڈیلاس میں جاری احتجاجی مظاہرے میں چار پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ڈیلاس پولیس کی طرف سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیاہے کہ ایک مشتبہ شخص حراست میں لے لیا گیا ہے ،جبکہ ایک مشکوک شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ڈیلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براو¿ن کا کہنا ہے کہ 11 پولیس اہکاروں کو سنائپرز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے زخمی کیا جن میں سے چار ہلاک ہو گئے ہیں۔انکا مزید کہنا ہے کہ مشتبہ افراد دو مختلف مقامات پر چھپ کر بیٹھے تھے اور ان کا منصوبہ پولیس اہلکاروں کو گھیر کر زخمی یا ہلاک کرنے کا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے لیے پولینڈ پہنچنے پرایک بیان میں کہا کہ تمام امریکیوں کو پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش ہونی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ یہ صرف سیاہ فاموں یا ہسپانیوں کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ امریکہ کا مسئلہ ہے اور ہم سب کو اس کا خیال رکھنا ہوگا۔