اونٹاریو لیبر لاز کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کم سے کم اجرت پندرہ ڈالر فی گھنٹہ طے، چودہ لاکھ ورکرز کو فائدہ ہوگا

Thursday, November 23, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو۔

اونٹاریو لیبر لاز کی منظوری کے بعد اب اونٹاریو میں کم سے کم اجرت کا قانون پاس ہو گیا ہے جس کے مطابق اب کم سے کم اجرت چودہ ڈالر فی گھنٹہ ہو گی۔ یہ قانون سازی بدھ کو پارلیمنٹ سے منظور ہوئی تھی۔ اس قانون کے تحت ملازمین کو بیماری کی دو چھٹیاں بھی ملیں گی جو تنخواہ کے ساتھ ہو ں گی۔ قانون میں چھٹی کرنے کی کوئی وجوہات کو قانونی شکل بھی دی گئی ہے۔اس قانون کے تحت عارضی ورکز کی ملازمتوں کو تحفظ بھی فراہم کیا جا سکے گا۔ لبرلز کے اس قانون کو این ڈی پی نے سپورٹ کیا تھا تاہم دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس کی مخالفت بھی کی گئی۔