اونٹاریو میں کالج فیکلٹی ہڑتال کے خاتمے پر طلباءکو تعلیمی ہرجانے کی ادائیگی کی پیشکش ، طلباءکو صوابدیدی اختیار حاصل

  • نومبر-22  ، 2017
    قومی آوز ۔
    :ٹورنٹو

اونٹاریو میں بارہ ہزار سے زائد کالج پروفیسرز اور دیگر اسٹاف کی پانچ ہفتے طویل ہڑتال کے خاتمے پر اب یہ مشکل آن پڑی ہے کہ پانچ لاکھ سے زائد طلباءکو ان کے تعلیمی سیشن کے نقصان پر کس طرح اپ ٹو ڈیٹ کیا جائے۔ طلباءکے لئے پانچ ہفتے کا تعلیمی ضیاع پورا کرنا بہت ہی مشکل ٹاسک ہے جو طلباءکے لئے انتہائی صبر آزما ثابت ہو سکتا ہے۔ کالج انتظامیہ نے طلباءکو یہ آپشن دیا ہے کہ وہ چاہیں تو اپنا سیمسٹر چھوڑ کر اپنی پوری تعلیمی فیس واپس لے سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اپنا سیمسٹر پورا کر سکتے ہیں۔ ایجوکیشن منسٹر ڈیب میتھیو کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ چوبیس سے زائد کالجز طلباءکے تعلیمی سیشن کا لحاظ رکھتے ہوئے طلباءکو ان کی ادا شدہ فیس کی واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔