ایران سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ اتحادکرلیا، براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع

منگل , 12 جولائی , 2016
قومی آواز ۔ آن لائن: ریاض: اب سے پہلے تک سعودی عرب کے ہزاروں تاجر تجارت کیلئے تل ابیب جانے کیلئے یورپ یا ترکی کے ہوائی اڈوں کا سہارا لیا کرتے تھے ۔ تاہم گزشتہ جمعے کے روز سے سعودی دالحکومت ریاض اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس اتحاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان کئی عشروں سے چلتی دشمنی کو کم کرنا چاہتے اور براہ راست پروازوں کا سلسلہ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے اس نئے معاہدے سے اسرائیلی سٹاک ایکسچینج کی طرف سے بھی کاروبار میں بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔علا وہ ازیں سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کی جانب سے ملک کے وزیر برائے نقل و حمل کو اپنے اسرائیلی ہم منسبوں کے ساتھ مکمل تعاون کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے پر کابینہ کے کئی اجلاسوں کے بعد دستخط ثبت کیے گئے۔سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان عبداللہ متیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک دو سعودی طیارے اسرائیل میں لینڈ کر چکے ہیں ،جبکہ ان کی تعداد جلد بہت ذیا دہ ہو جائے گی۔
واضح رہے تاحال سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوسکے تاہم اب دونوں ممالک اپنے مشترکہ دشمن ایران سے نمٹنے کیلئے اتحاد پر سینجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔