ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے

پاکستان 08 جولائی ، 2018 ر
ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے

سلیم شہزاد گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے
قومی آواز لندن: متحدہ قومی موومنٹ کی بنیاد رکھنے والے رہنماؤں میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے۔

سلیم شہزاد گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جس کے علاج کے لئے وہ لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور 5 بیٹیوں کو چھوڑا ہے جب کہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تدفین دو روز بعد لندن میں ہی ہوگی۔

سلیم شہزاد کے اہلخانہ کے مطابق وہ 2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جنہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر مغربی لندن کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے تھے۔

خیال رہے کہ سلیم شہزاد نے کراچی میں 1992 کے دوران ہونے والے آپریشن کے بعد خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر لی تھی اور وہ 6 فروری 2017 کو دبئی سے کراچی پہنچے۔

یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

سلیم شہزاد نے ایم کیو ایم کے بانی کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی جن سے اختلافات کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

ان کے خلاف مجموعی طور پر 23 مقدمات درج تھے اور عدالتوں سے ضمانت پر ہونے کے ساتھ انہیں عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے رکھی تھی۔

سلیم شہزاد نے 9 جنوری 2018 کو بنی گالا میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات بھی کی جب کہ انہوں نے اپنی جماعت بنانے کا بھی اعلان کر رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں