بجٹ کمیٹی کی تجاویز پر برامپٹن سٹی کے سالانہ بجٹ پر غور شروع، دسمبر کے اوائل میں پیش کر دیا جائے گا

قومی آواز ۔
Thursday, December 7, 2017

۔ برامپٹن ۔

برامپٹن کے سالانہ بجٹ کے لئے تجاویز پر غور و غوص شروع کر دیا گیا ہے ۔ یہ بجٹ تجاویز برامپٹن بجٹ کمیٹی نے تجویز کی ہیں۔بجٹ تجاویز کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں تاہم جو معلومات حاصل ہو سکیں ان کے مطابق ٹرانزٹ گروتھ کی جانب توجہ دی جائے گی، فائر رسپانس کو بہتر کیا جائے گا،ایک نئی یونیورسٹی کا قیام اور مرکز شہر میں سیر و تفریح کی نئی جگہوں کی تیاری شامل ہیں۔سٹی کونسل کے مطابق برامپٹن کو مستقبل کے ایک بڑے اور عظیم شہر کے طور پر سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔