برامپٹن میں ٹریفک حادثہ ، دو افراد زخمی اسپتال منتقل

قومی آواز ۔ برامپٹن ۔

Sunday, December 24, 2017

برامپٹن سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کی رات ہائی وے 410پر ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ایمرجنسی کریو کے مطابق ایک اور حادثہ کوئین اسٹریٹ پر بھی ہوا جس میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔ پیل پولیس کے مطابق حادثوں کے بعد دونوں جگہوں پر ٹریفک کو چند گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ پولیس دونوں حادثات کی تحقیقات کر رہی ہے۔