برامپٹن میں گاڑی کی خریداری کے دوران ایک شخص کو لوٹ لیا گیا

Mar 8, 2017
قومی آواز: ٹورانٹو: برامپٹن میں ایک شخص کو اس وقت لوٹ لیا تھا جب وہ آن لائن ہونے والی ایک ڈیل کے نتیجے میں ایک شخص سے ملا جس نے اسے ایک پارکنگ لاٹ میں آنے کی دعوت دی تاکہ گاڑی دکھا کر خریداری مکمل کی جا سکے ۔ مذکورہ شخص جب پارکنگ لاٹ میں پہنچا تو اس شخص نے اچانک پستول نکال لیا اور اس شخص سے تمام نقدی لے کر رفو چکر ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ لٹیرا ایک جنوبی ایشیائی تھا جس کا قد پانچ فٹ دس انچ کے قریب بتا یا گیا ہے۔پولیس نے اس شخص کے بارے میں مزید تفصیل یا کسی اور معلومات کے لئے عوام سے پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے