بھونکنے والے کتوں کے مالکان پر پچیس ہزارڈالر تک جرمانہ ہو گا، ترجمان ہملٹن کونسل

قومی آواز:- ہملٹن
Monday, February 5, 2018

بھونکنے والے کتوں کے مالکان پر پچیس ہزارڈالر تک جرمانہ ہو گا، ترجمان ہملٹن کونسل
ہملٹن سٹی کونسل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں بھونکنے والے کتوں کے خلاف ایک مہم چلائی جائے گی جس کے تحت ایسے کتوں کے مالکان پر پچیس ہزار ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ بائی لاءڈائریکٹر کین لینڈرڈ کا کہنا ہے کہ شہر میں چھ سو سے زائد مقامات سے ایسے بھونکنے والے کتون کی شکایات سامنے آئی ہیں جو بہت زیادہ بھونک بھونک کر شہریوں کے آرام میں خلال ڈالتے ہیں اور ان کے مالک ان کو سدھانے میں ناکام ہیں۔ ایسے کتوں کے مالکان پر پچیس ہزار ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایسے کتوں کے مالکا ن کو کہا جائے گا کہ وہ اپنے کتوں کو سدھائیں اور ان کو اچھا بی ہیو کرنے کا طریقہ سکھائیں تاکہ وہ اس جرمانے سے بچ سکیں۔ اس میں سب سے پہلے جرمانہ صرف پچھتر ڈالر ہو گا اگلی بار پھر دو سو چالیس ڈالر اور اس کے بعد آخر میں پچیس ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا۔