جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

قومی آواز ۔ کابل داعش نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی ھمہ داری قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوئے۔ خودکش حملہ آور نے پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزے کیلئے لگی لائن میں گھسنے کی کوشش کی اور عمارت میں داخلے سے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں