حافظ سعید کو گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثرہوں گے، امریکا

قومی آواز ۔ واشنگٹن ۔
Saturday, November 25, 2017
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفقہ تعلقات متاثر ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تعمیری تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ پاکستان خطے کے لیے خطرہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔

امریکا کا حافظ سعید کی نظر بندی سے رہائی پر تشویش کا اظہار

خیال رہے کہ تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کے معاملے پر امریکی وزارت خارجہ نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔