حکومت چیرٹی اداروں کو مزید فنڈز فراہم کرے گی ،مالیاتی استحکام بہتری کی طرف گامزن ہے، بل مورنیو

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
27 اکتوبر ، 2017

وزیر مالیات جو آج کل ان الزاما ت کی ذد میں ہیں کہ وہ پارلیمنٹ میں جو اصلاحات اور بل پیش کرہے ہیں اس سے خود ان کے کاروبار کو کتنا فائدہ پہنچ رہا ہے کے باوجود بل مورنیو مزید بیل اور قرار دادیں پیش کرنے میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے جو تازہ ترین بل پیش کیا ہے اس کے مطابق وہ چیرٹی اداروں کو مزید فنڈنگ کریں گے۔ مورنیو نے یہ انکشاف پارلیمنٹ کے وقفہ سوالات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں اور ان کا کاروبار بھی صاف ہے جو چاہے ان کی مالی پوزیشن چیک کر سکتا ہے ۔ حزب اختلاف کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بل مورنیو جو بل پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہیں ان میں دیکھا جائے کہ اس سے ان کو اور کے فیملی ممبرز کو کتنا فائدہ پہنچ رہا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ کوئی بد عنوانی تو نہیں ہو رہی اور اگر ہو رہی ہے تو اسے روکا جا سکے۔