خواجہ آصف نے گرمی کو لوڈشیڈنگ کی وجہ قرار دیا، عمران خان

April 04, 2017
قومی آوازلاھور
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خواجہ آصف کی کل کی پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے گرمی کو لوڈشیڈنگ کی وجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو اب احساس ہوا کہ ملک میں گرمی بھی پڑتی ہے،انہوں نے تسلیم کیا کہ بجلی کا شارٹ فال 5400 میگاواٹ ہوچکا ہے،کرپشن اور چوری کے باعث لوڈشیڈنگ بڑھ رہی ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں پاناما لیکس کے کسی بھی ممکنہ فیصلے اور دیگر ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ شرکاء کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی طویل بندش کی شدید مذمت بھی کی گئی۔