داعش نے 19 نوجوان لڑکیوں کو زندہ جلادیا گیا

منگل , 9 جون , 2016

قومی آواز ۔ بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں داعش کے شدت پسندوں نے جنسی غلام بننے سے انکار پرڈیڑھ درجن سے زائد خواتین کو پنجرے میں قید کرکے سرعام زندہ جلا دیا ہے۔ داعش کی بربریت کا یہ نیا واقعہ عراق کے شہر موصل میں پیش آیا ہے۔ تنظیم کے شدت پسندوں کی جنسی غلام بننے سے انکار پر 19خواتین کو بازار میں لایا گیا اور وہاں سینکڑوں افراد کے سامنے ان سب کو لوہے کے پنجرے میں ڈال آگ لگا دی گئی۔قتل کی گئی خواتین میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل تھیں۔

کرد نیوز ایجنسی اے آر اے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ”شدت پسندوں نے 19لڑکیوں کو پنجرے میں بند کرکے آگ لگا دی۔ سینکڑوں لوگ یہ واقعہ دیکھ رہے تھے مگر کسی نے ان خواتین کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ان خواتین کا تعلق بھی ان یزیدی عورتوں سے تھا جنہیں سینکڑوں کی تعداد میں داعش نے اغواءکیا تھا۔ کردستان ریجنل گورنمنٹ کے مطابق اب بھی 1800سے زائد یزیدی لڑکیاں اور خواتین داعش کے پاس مغوی ہیں۔ واضح رہے کہ داعش کی طرف سے لوگوں کو عبرتناک سزائیں دیئے جانے کی یہ تازہ مثال ہے۔ گزشتہ ماہ 25عراقی مغویوں کو تیزاب کے ٹب میں دھکا دے کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کی طرف سے بلند عمارتوں کی چھت سے دھکا دے کر لوگوں کو قتل کیے جانے کی خبریں بھی عموماً سننے میں آتی رہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں