سسکاچون سکول شوٹنگ واقعہ، چارہلاک متعدد زخمی،ٹروڈو کی مذمت

قومی آواز ۔ نامہ نگارلالوچی: سسکا چون سکول شوٹنگ واقعہ میں چار ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق اچانک فائرنگ ہونے لگی اور اس سے بھگ دڑ مچ گئی۔ بچوں نے  گھبرا کر شورمچاناشروع کردیا۔ اس بارے میں قائم مقام میئر کیون جانویئر کاکہنا ہے کہ میری بیٹی میری جو وہاں پر ٹیچر ہے وہ بھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ اس بارے میں تفتیش ہورہی ہے اور شوٹر زیر تفتیش ہے۔ٹروڈونے اس بارے میں بھرپور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے اوراس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔امریکہ میں کینیڈاکے سفیر بروس ہے مین نے بھی تہینیتی پیغام بھیجا ہے۔کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی میلوس رونک نے اپنے کھیل کولا لوچ متاثرین کے لئے خراج پیش کردیا ہے۔