سسکاچیون میں ہولناک ٹریفک حادثہ،جونئیر ہاکی ٹیم کی بس کی ٹرک سے ٹکر ، چودہ ہلاک چودہ زخمی

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 07, 2018
نامہ نگار سسکاچیون
سسکاچیون میں ہولناک ٹریفک حادثہ،جونئیر ہاکی ٹیم کی بس کی ٹرک سے ٹکر ، چودہ ہلاک چودہ زخمی
سسکاچیون میں ہونے والے ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں کینیڈا کی جونئیر ہاکی ٹیم کے چودہ کھلاڑی ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہملٹن ہمبولٹ برونکوس کی بس میںٹوٹل اٹھائیس افراد سوار تھے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں . حادثہ ہا ئی وے 35پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چودہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دیگر چودہ افراد میں سے کچھ افراد شدید زخمی ہیں جن کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے ناموں اور دیگر معلومات کی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں