جمعہ 07 ستمبر 2018 نیاگرا ریجنل پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق جمعرات کو سینٹ کیتھرین میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق واقعہ دوپہر ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ آفیسر فل گیون کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دو سیاہ فام افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جن کو تلاش کیا جارہا ہے۔حملہ آور اور زخمی افراد کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔خیال ہے کہ یہ فائرنگ آپسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر دیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد علاقے کو کھول دیا گیا ۔ پولیس اس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
قومی آواز ۔ نیاگرا