سینیٹ کلئیر کے نزدیک راہگیر اسٹریٹ کار کی ٹکر سے شدید زخمی ، سروس معطل

قومی آواز ۔ اونٹاریو
Saturday, October 21, 2017
سینٹ کلئیر کے نزدیک اسٹریٹ کار کی زد میں آ کر ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص بھاگ کر ایک بس پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ بس سے ٹکرا گیا ۔ اس حادثے کے بعد اسٹریٹ کار سروس بند کر دی گئی تھی اور ٹی ٹی سی کے ایک اعلامئے کے مطابق وہاں کچھ دیر کے لئے مینوئل بس سروس شروع کر دی گئی تھی تاہم پولیس کی اجازت کے بعد اسٹریٹ کار سروس دوبارہ بحال کردی گئی ۔