شریف خاندان کی سزا معطلی کی سماعت روکنے کیلئے نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ھفتہ15 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ اسلام آباد
سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا کوئی جواز نہیں، نیب کی درخواست۔ فوٹو: فائل
نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی سماعت روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں .

نیب نے شریف خاندان کی سزا معطلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا کوئی جواز نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکیل اپیلوں پر دلائل دینے سے قاصرہیں تو مجرمان نئے وکیل کر لیں۔

نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملنے والی سزا کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں