طاقتور 23 ملکوں میں پاکستان کا 20 واں نمبر

March 16, 2017
قومی آواز ۔ اسلام آباد ۔ معروف بین الاقوامی ادارے یو ایس نیوز نے دنیا کے 23طاقت ور ترین ملکوں کی فہرست جاری کی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

فہرست مختلف ملکوں کی ثقافتی تاریخ اور شہریوں کے معیار زندگی کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے جس میں امریکا کا بدستور پہلا نمبر ہے۔

امریکی ادارے نے 80ملکوں کا جائزہ لیا تھا اور اس سلسلے میں 21ہزار بزنس لیڈروں اور معلومات رکھنے والے ممتاز شہریوں سے سروے کیا گیا تھا۔

پاکستان کا اس فہرست میں بیسواں نمبر ہے، امریکا 6سو ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے ساتھ دنیا کا طاقت ور ترین ملک ہے، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔