فیشن میگزین کے سرورق پر ڈرائیونگ سیٹ پر تصویر: سعودی شہزادی کو تنقید کا سامنا

قومی آواز:  ریاض
June 06  ,2018
ڈرائیونگ سیٹ پر تصویر لگانے کا مقصد سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار ہے، میگزین انتظٓامیہ۔ فوٹو بشکریہ ووج عربیہ
سعودی عرب کی شہزادی کو فیشن میگزین کے سرورق پر گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر تصویر بنوانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ووج عربیہ میگزین کے سرورق پر شہزادی ہافیہ بنت عبداللہ آل سعود کی ڈرائیونگ سیٹ پر تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔

کئی لوگوں نے شہزادی کی تصویر چھاپنے کو سمجھ سے بالا تر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہزادی کے اپنے خاندان نے خواتین پر پابندیاں لگائیں اور شہزادی خود گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر تصاویر بنوا رہی ہیں۔

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی

سعودی شہزادی کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد میگزین کی انتظامیہ سعودی شہزادی کے دفاع میں میدان میں آ گئی۔

میگزین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرورق پر شہزادی کی ڈرائیونگ سیٹ پر تصویر کا مقصد سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کا جشن منانا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں رواں ماہ کی 24 تاریخ سے خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی ختم ہو جائے گی۔

Photo Credits : VOUGE ARABIA


متعلقہ خبریں