لڑکی کو ہلاک کر کے اس کی لاش جلا دی اور اسے جھیل میں پھینک دیا ، ملزم کا جج کے سامنے قتل کا ہولناک اقرار

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Thursday, October 26, 2017

لڑکی کو ہلاک کر کے اس کی لاش جلا دی اور اسے جھیل میں پھینک دیا ، ملزم کا جج کے سامنے قتل کا ہولناک اقرار
عدالت کے معزز جج کے سامنے اونٹاریو کے ایک شخص نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے جیوری کو بتایا کہ 2012میں اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کرٹورنٹو میں ایک لڑکی کو ہلاک کیا تھا اور جرم چھپانے کے لئے اس کی لاش جلا دی پھر اسے اس کے سیل فون کے ساتھ قریبی جھیل میں پھینک دیا۔ ملزمان نے جس بھٹی میں لا ش جلائی تھی وہ واٹر لو کے ایک فارم ہاﺅس سے برآمد ہو گیا تھا۔ عدالت کے سامنے تین ملزمان پیش کئے گئے تھے جن میں سے دو نے کہا کہ انہوں نے کافی پی رکھی تھی جس کی وجہ سے انہیں یاد نہیں کہ ان کے تیسرے ساتھی نے ایسی کوئی بات کی تھی یا نہیں۔ اس الجھے ہوئے کیس کی کئی کڑیاں غائب ہیں جن کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ پولیس اس کیس میں گھن چکر بنی ہوئی ہے کیونکہ اگر یہ کیس واقعی اصلی ثابت ہوا تو یہ ایک بہت بڑا کیس ہو گا جسے حل کرنا پولیس کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہوگا کیونکہ یہ کئی سال پرانا کیس ہے اور اس میں کوئی مدعی نہیں ہے۔