ناتھن اسکوائر پر ہونے والی نئے سال کی تقریبات منسوخ،زمہ دار موسم ہے ، حکام

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
ٹورنٹو سٹی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے استقبال کے لئے ناتھن اسکوائر پر ہونے والی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اس با ت کا اعلان کرتے ہوئے سٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ شدید موسم کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑاتاہم کچھ تقریبات ضرور منعقد کی جائیں گی مگر ان کادورانیہ مختصر ہو گا۔ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر سرد موسم پچھلے پچاس سال کا ریکارڈ توڑ دے گااور پارہ نقطہ انجماد سے 22سے 30ڈگری نیچے جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق نئے سال کی رات پروگرام نصف شب کو شروع ہو گا جس کا آغاز ایک لائیو کنسرٹ سے ہوگا جس کے بات کاﺅنٹ ڈاﺅن او ر آتش بازی ہو گی۔