ھفتہ 08 ستمبر 2018 کینیڈا اور امریکہ کے ما بین فری ٹریڈ معاہدہ نافٹا پر پچھلے گیارہ ماہ سے چلتے مذاکرات میں اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور دونوں ملکوں کے نمائندے ہر ماہ اس پر بات چیت کر رہے ہیں مگر تا حال اس کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسشیا فریلینڈ نے پچھلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے ددرمیان ڈیری مصنوعات کی تجارت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کینیڈا اپنے موقف میں لچک پیدا کرے بصورت دیگر امریکہ کے لئے معاہدے میں رہنا مشکل امر ہو گا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
قومی آواز ۔ ٹورنٹو