وینکورہاﺅسنگ مارکیٹ دنیا کی تیسری بڑی ناقابل برداشت مارکیٹ

قومی آواز ۔وینکوور: وینکورہاﺅسنگ مارکیٹ دنیا کی تیسری بڑی ناقابل برداشت مارکیٹ ہے۔ ماہرین کے مطابق وینکوور میں ہاﺅسنگ مارکیٹ بہت گرم ہے اور یہ دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں گھر خریدناآسان نہیں ہوتا ہے۔ ڈیموگراف کے سروے کے مطابق دنیاکی 87بڑی مارکیٹ ہیں،وینکور اوسط پوائٹس10.8 تھے۔اس میں چین(ہانگ کانگ) سرفہرست،آسٹریلیا (سڈنی )دوسرے، کینیڈا(وینکوور،برٹش کولمبیا) تیسرے نمبر پر ہے۔ اس سروے کے مطابق خریداراس وقت خطرے کی حالت میں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ نوجوان خریدار ہیں۔ گذشتہ برس نومبرمیں ایک سروے میں یہ بات علم میں آئی تھی کہ گھروں کی قیمتیں زیادہ تر لوگوںکی پہنچ سے باہر ہورہی ہیں۔