ٹرانس ماﺅنٹین منصوبے کی کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

Tuesday, April 17, 2018

قومی آواز ٹورنٹو:

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ٹرانس ماﺅنٹین منصوبے کی کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ وہ پریمیرز کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر مالیات کو ہدایت جاری کی ہے کہ منصوبے کے لئے ضروری فنڈ فوری جاری کئے جائیں۔ ابتدائی طور پر 7.4بلین ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی جبکہ اس منصوبے پر تیزی سے کام کیا جائے گاتاکہ اسے مقررہ مدت میں تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے اس منصوبے کے لئے ضروری قانون سازی کے لئے اقدامات کرنے پربھی زور دیا۔ٹرانس ماﺅنٹین پائپ لائن منصوبہ 2016میں ٹروڈو کابینہ نے منظور کیا تھا جس میں پیرو سے گیس اور تیل کی لائن کی کینیڈا تک توسیع شامل ہے۔