ٹرمپ پنسلوانیا میں پولنگ سرگرمیوں کی نگرانی نہیں کرسکتے

November 03, 2016

ٹرمپ پنسلوانیا میں پولنگ سرگرمیوں کی نگرانی نہیں کرسکتے

قومی آواز .. الیکشن سے چند روز قبل ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، امریکی عدالت نے پنسلوانیا میں پولنگ سرگرمیوں کی نگرانی سے روک دیا۔

امریکی جج نے پنسلوانیا کے اس قانون کو برقرار رکھا ہے جس کے تحت باہر سے آکر پنسلوانیا میں الیکشن سرگرمیوں پر پابندی ہے۔

ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اپنے حامیوں کو ڈیموکریٹک اکثریتی علاقوں میں الیکشن سرگرمیوں پرنظررکھنے کی ہدایت کی تھی۔ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ووٹرز کو ہراساں کیے جانےکےخدشے کے پیش نظر ڈیموکریٹس نےچار ریاستوں میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ جج جیرالڈ پیپرٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ پنسلوانیا کے قوانین اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ کوئی باہر سے آکر ریاست میں پولنگ کی مانیٹرک کرے، الیکشن سے محض چند روز قبل اس قانون کو تبدیل کرنا تباہ کن ہوگا۔

عدالتی فیصلے سے ٹرمپ کے لیے پنسلوانیا میں پولنگ سرگرمیوں پرنظررکھنا مشکل ہوجائےگا۔ قانونی ماہرین کے مطابق ریاست اوہائیو میں ٹرمپ کواسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہوسکتاہے۔