ٹروڈو کا ورلڈ اکنامک فورم پیغام،کینیڈا کے لئے کاروباری راستے کھولے گا

نامہ نگار۔ قومی آواز اوٹاوا: ڈیووس: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ورلڈ اکنامک فورم کے لئے دیاگیا پیغام کینیڈا کے لئے کاروباری راستے کھولے گا۔ ان کا ورلڈ اکنامک فورم میں دیا گیا پیغام کینیڈا کی معاشی صورتحال کوبہتر کرے گا۔ کینیڈا کے قدرتی ذخائر معیشت کے لئے بہت اہم ہیں۔البرٹا میںاگرچہ تیل کی قیمتیںاتار چڑھاﺅ کاشکار ہیں لیکن اس کے باوجود کینیڈا کی معیشت متنوع ہے۔ٹروڈو کاکہنا تھا کہ ہماری معیشت بہت وسیع ہے اور ہمارے پاس قدرتی ذخائر ہیںضرورت ان سے فائدہ اٹھانے کی ہے۔میں کینیڈا کے بارے میں یہ کہوںگا کہ وہ ذرائع اور ذخائر سے بھرپور ملک ہے۔انہوںنے کہاکہ کینیڈا میںسرمایہ کاری کی جاسکتی ہے اور ہمارے پاس بہت سے مواقع ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پیغام فورم میں متعدد بار دہرایاگیا تاکہ دیگر ممالک کے نمائندوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔ٹروڈو معیشت کی بہتری کے لئے پرامید ہیں۔اس بارے میں این ڈی پی کے قائد تھامس ملکیئر کاکہنا ہے کہ ان کو وزیر اعظم کے مزید جارح روئے کی توقع تھی۔ ہم اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ ڈیووس میںکیلگیری میئر نوہید نینشی نے کہاکہ میں بھی ٹروڈو کی خواہشات کااحترام کرتا ہوںاور ان کے ہی الفاظ دہراﺅںگا۔ہمارا زیادہ تر دارومدار انرجی پر ہے۔ٹروڈو کاکہنا تھا کہ حکومت کومزید تنوع کی ضرورت ہے ناکہ ترقیات کاموں میں سکڑاﺅ آجائے۔واضح رہے کہ انہوںنے اس فورم میں متوسط طبقے کی مثال خاص طور پر دی اورا ن کے لئے بہت کچھ کرنے کے عزائم ظاہر کئے۔