ٹورنٹو اور ایسٹ یارک کے لئے نئے ڈپٹی مئیرز نامزد ، اعلان جلد ہو گا، مئیرجان ٹوری

قومی آواز ۔
06 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو اور ایسٹ یارک کے لئے نئے ڈپٹی مئیرز کا انتخاب کر لیا گیا ہے جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مئیر جان ٹوری نے کہا کہ سٹی کونسلر پام میکونل جو پچھلے سال جولائی میں انتقال کر گئے تھے ان کی جگہ اب تک خالی ہے جس پر کسی کونسلر کو لایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ تین دیگر ڈپٹی مئیرز کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے جو اپنی اپنی علیحدہ زمہ داریاں ادا کریں گے۔ ڈپٹی مئیرز کے ناموں کا اعلان شیریڈن اسٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گاجو جلد ہونے کی توقع ہے۔