ٹورنٹو میں کرسمس کی تیاریاں شروع، سانتا کلاز کی پریڈ کا اعلان

ٹورنٹو 17 نومبر ، 2018
قومی آواز  ٹورنٹو

ٹورنٹو میں حسب سابق اس سال بھی کرسمس کا تہوار دھوم دھام سے منانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف پروگرام ترتیب دئیے جا رہے ہیں۔ اتوار کو مرکز شہر میں سانتا کلاز کی ایک پریڈ کا پروگرام رکھا گیا ہے جس کا آغاز دن ساڑے بارہ بجے بلور اسٹریٹ سے ہو گا۔اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں کی دلچسپیوں کے لئے خصوصی پروگرام تیار کئے گئے ہیں جو اگلے ماہ تک جاری رہیں گے۔


متعلقہ خبریں