ٹورنٹو کی پہلی خاتون مئیر ترانوے سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، جان ٹوری کا اظہار تعزیت

Friday, December 22, 2017
قومی آواز۔۔۔ ٹورنٹو ۔۔۔
ٹورنٹو کی پہلی خاتون مئیر جون رولینڈ ترانوے سال کی عمر میں ٹورنٹو میں انتقال کر 1991میں شہر کی مئیر منتخب کی گئی تھیں۔ انہوں نے 1994تک اس عہدے پر کام کیا ۔ انہوں نے سٹی کونسل کی سیاست میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں ۔انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز 1976میں کونسلر کی حیثیت سے شروع کیا تھا۔اپنے کیریر کے دوران انہوں نے بجٹ چیف،ہیڈ آف ٹورنٹو ٹرانزٹ کمیشن،میٹر و پولیٹن ٹورنٹو پولیس کمیشن ممبر ودیگر عہدوں پر کام کیا۔ ٹورنٹو کے مئیر جان ٹورنی نے رولینڈ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہر کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا اور خواتین کے حقوق اور کم آمدنی والے طبقے کے لئے ہاﺅسنگ کے شعبے میں ان کی خدمات یا د رکھی جائیں گی۔