پاکستان اور بھارت شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے : پرویز رشید

قومی آواز ۔ اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے ، دونوں ممالک میں مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے۔ پاکستان اور بھارت میں کسی بھی پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ذمہ دار ملک ہیں ، پیشرفت سے آگاہ کرینگے ،مذاکرات منسوخ ہونے اور ملتوی ہونے میں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کی بات اچھے ماحول میں ہو رہی ہے ،پاکستان اور بھارت کے مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے۔ پرویز رشید نے کہا کہ بہت سے دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ،پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف لڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں