پولیس نے مارکھم کے علاقے میں حادثے کے بعد فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی

November 20, 2017
قومی آواز ۔
:ٹورنٹو
مارکھم پولیس نے بے ویو اور اسٹیلر کے نزدیک راہگیر خاتون کو کچل کر فرار ہونے والی گاڑی کی ویڈیو ریلیز کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق اکتوبر 31کو مذکورہ علاقے میں ایک گاڑی نے ایک راہگیر خاتون کو ٹکر ماری جس سے وہ ہوا میں لہراتی ہوئی دور جا کر گری اور شدید زخمی ہو گئیں۔ حادثے کے بعد مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی اور موقع واردات سے رفو چکر ہو گیا ۔ بعد ازاں پولیس نے اس واقعے کی دیڈیو حاصل کر لی اور اب اسے شہریوں کے لئے ریلیز کر دیا گیا ہے تاکہ مذکورہ گاڑی کی تلاش میں مدد مل سکے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر اس گاڑی کے بارے میں کچھ جانتے ہیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔