پیل ڈسٹرکٹ بورڈ کے اسکولز میں نسلی منافرت سے نمٹنے کے لئے ٹیچرز کے لئے ہنگامی ٹریننگ پرو گرام تیار

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Tuesday, October 24, 2017

پیل ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بورڈ سے متعلقہ اسکولوں میں طلباءکو نسلی منافرت کا نشانہ بنائے جانے کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک ہنگامی پروگرام تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق اسکولوں کے تمام ٹیچرز اور دوسرے عملے کو نسلی اور ثقافتی تعصب سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ پروگرام مختلف اسکولوں میں نسلی منافرت کے واقعات کے سامنے آنے کے بعد آیا ہے جن میں سیاہ فام طالبعلموں نے شکایت کی تھی کہ ان کے ساتھ اسکولوں میں متعصبانہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ پیل اسکول بورڈ کی ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر پاﺅلین گریوال کہتی ہیں کہ اسکولوں میں سیا ہ فاموں کے خلاف سلوک کو ختم کرنے کے لئے اینٹی بلیک راشیل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔توقع ہے کہ اس کے بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔