چھوٹے سے اپارٹمنٹ سے تین سو بلیاں برآمد،متعلقہ ادارے پریشان

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،7مئی،2019
ٹورنٹو کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ سے تین سو بلیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ٹورنٹو اینیمل سروسز کے مطابق یہ تمام بلیاںبالکل صحیح سلامت اور صحتمند ہیں تاہم ان کا کوئی مالک نہیں ہے۔ کاروائی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی شکایت پر کی گئی۔ ریسکیو ادارے حیران و پریشان ہیں کہ وہ ان بلیوں کا کیا کریں۔ کیٹ ریسکیو سینٹر نے صرف 171بلیوں کو قبول کا ہے باقی کے لئے مختلف اداروں سے بات چیت جاری ہے۔
۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔


متعلقہ خبریں