ڈون ویلی ویسٹ میں کیتھلین وین کی سیٹ خطرے میں ، مخالف امیدوار کی پوزیشن مضبوط

قومی آواز ۔ ٹورنٹو

Friday May 25

اونٹاریو کی تاریخ میں صرف چار بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی پریمیر اپنی منتخب سیٹ سے ہار گیا ہو اور اس مرتبہ لگ رہا ہے کہ ایسا ایک بار پھر ہونے جا رہا ہے اور تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی کیونکہ اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وین کی اپنے حلقے میں پوزیشن بہت نازک ہو گئی ہے جبکہ ان کے مخالف امیدوار پی سی پارٹی کے جون کیرن اور این ڈی پی کی امارا پوشن کی پوزیشن ان سے زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں۔
تازہ ترین سروے رپورٹوں اور دیگر زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کیتھلین وین اس بار شاید ہی اپنی سیٹ بچا پائیں گی کیونکہ تمام سروے ان کے خلاف ہی جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں