ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے- غیر ذمے دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

قومی آواز اسلام آباد

2017  – 14 اکتوبر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی معیشت مستحکم ہے، غیر ذمے دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں و بجلی فراہمی سے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے درآمدات پر دباؤ پڑا ہے مگر یہ دباؤ قابل برداشت ہے، 2013 کے مقابلے میں معیشت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی میں دو گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پر عمل ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی آپریشنز کے لیے بھی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں بیرون ملک دورے پر ہوں لوگ مجھ سے پاکستانی معیشت پر سوال کررہے ہیں، مجھ سے سوالات پاکستان سے آنے والے بیانات کے حوالے سے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر سے اپنی معیشت کے بارے میں منفی بیانات نہیں آتے