کارنوال پولیس اسٹیشن کے باہر ایک شخص تشدد سے ہلاک، تحقیقات کے لئے اسپیشل یونٹ طلب

قومی آواز ۔ کارنوال ۔

Sunday, December 24, 2017

اونٹاریو پولیس کے تحقیقاتی ادارے کے مطابق کارنوال پولیس اسٹیشن کے باہر ایک شخص کی تشدد سے ہلاکت کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ یونٹ کے مطابق اونٹاریو صوبائی پولیس اسٹیشن میں ایک شخص کا پولیس والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس میں کئی آفیسرز نے حصہ لیا اور مذکورہ شخص کو زد و کوب کیا جس کے دوران ایک آفیسر کو چوٹین بھی آئیں۔اس دوران مذکورہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔اس بارے میں نہ تو پولیس نے کوئی بیان جاری کیا ہے اور نہ ہی اسپیشل یونٹ نے کوئی بات کی ہے۔اسپیشل یونٹ ایک ایسی ایجنسی ہے جو ان معاملات کی چھان بین کرتی ہے جس میں پولیس کے ملوث ہونے کا شبہ ہو۔