کار چوری نے گارڈینر ایکسپریس وے پر پولیس گاڑی کو ٹکر دے ماری ، چور گرفتار

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Wednesday May 2

پولیس ترجمان کے مطابق ایک شخص نے ہفتے کی رات کار چوری کر کے بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس کی نظر میں آنے کے بعد اس نے پولیس کار کو بھی ٹکر دے ماری جس سے پولیس کار کو کافی نقصان پہنچا۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ھیں. ایک عینی شاہد کے مطابق اس نے پولیس کو چور کا پیچھا کرتے دیکھا تھا۔ یہ واقعہ ڈیفرن اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں مشتبہ شخص نے پولیس سے پیچھا چھڑانے کے لئے اپنی کار پولیس کار سے ٹکرا دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس افسران نے ملزم کا پیچھا کر کے اسے گرفتار کر لیا۔