کراچی : سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے مرا ہوا کتا برآمد

اتوار 09 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ کراچی
سخی حسن میں پمپنگ اسٹیشن کی مرکزی ٹنکی میں کتا گر کر مرگیا جسے نکال کر ٹنکی صاف کردی گئی تاہم پمپنگ اسٹیشن میں گندگی کے باعث پانی کے دوبارہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے— فوٹو: فائل
کراچی کے علاقے سخی حسن میں پمپنگ اسٹیشن کی مرکزی ٹنکی میں کتا گر کر مرگیا جسے نکال کر ٹنکی صاف کردی گئی تاہم پمپنگ اسٹیشن میں گندگی کے باعث پانی کے دوبارہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

کراچی کے علاقے سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے مرا ہوا کتا برآمد کیا گیا جسے نکال کر ٹنکی صاف کردی گئی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پمپنگ اسٹیشن میں کتا گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا کہ غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کے تدارک کیلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب پمپنگ اسٹیشن پر گندی اور پانی کی ٹنکیوں کو درست طریقے سے نہ ڈھانپنے کے باعث پانی کے مزید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں