کراچی :پیٹرول بحران سےشہری پریشان

April 04, 2017
قومی آوازکراچی: کراچی میں پیٹرول بحران سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے،شہریوں نے ڈبوں اور بوتلوں میں پیٹرول خریدنا شروع کردیا،کل تک بحران مزیدسنگین ہونےکا خدشہ ہے۔

آئل کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کی3 روزہ ہڑتال کے سبب کراچی کے 20 فیصد پمپس پر پیٹرول ختم جبکہ بقیہ پمپس پر عوام کا رش ہے۔

آئل ٹینکرز ٹرانسپورٹرز کی خدمات پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے آئل ٹینکرز مالکان اور حکومت میں اختلافات پہلے بھی ہڑتال کا سبب بنے تھے لیکن معاملہ 2 سال میں بھی حل نہ ہو سکا ، اب اس کا اثر کراچی میں دیکھاجا رہا ہے۔

لوگ پیٹرول پمپس کا رخ کر رہے ہیں، لیکن عملہ پیٹرول نہ ہونے کا اشارہ کر رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ قلت بڑھے گی ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام خوف کا شکار ہو کر زائدخریداری سے پرہیز کریں کیونکہ آج معاملہ کے حل کے لیے حکومت اور ایسو سی ایشن کے درمیا ن مذاکرات میں حل نکلنے کا قوی امکان موجود ہے۔