قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ کنگز اسٹریٹ کے نزیک کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، اسکول بس گہرے کھڈ میں جا گری جمعہ کی صبح کنگز اسٹریٹ کے علاقے میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب ایک ساتھ کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیںمگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا تشویشناک پہلے یہ تھا کہ اس میں ایک اسکول بس بھی شامل تھی جو روڈ سے پھسل کر نیچے گہری کھائی میں جا گری جس سے بس کو کافی نقصان پہنچا تاہم اس میں موجود طالبعلم محفو ظ رہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ھیں.
Saturday, 5th May 2018
بس میں موجود ایک طالعلم کی والدہ نے بتایا کہ بس ایک پل پر چڑھ رہی تھی کہ اس کا توازن بگڑا اور بس قریبی موجود کھائی میں جا گری تاہم اس موقع پر تمام طالبعلم محفوظ رہے۔ حادثے میں دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔