کنگ اسٹریٹ کی مشہوری کے لئے مہم شروع کریں گے،اسٹریٹ معاشی حب بنے گی،جان ٹوری

قومی آواز ٹورنٹو
Wednesday, January 10, 2018
ٹورنٹو کے میئر جان ٹوری نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی کنگ اسٹریٹ کی مشہوری کے لئے ایک مہم شروع کریں گے تاکہ لوگ اس اسٹریٹ کا رخ کریں اور وہاں کی دلچسپیوں سے لطف اندوز ہوں۔ یہ اسٹریٹ کمپلیکس پائلٹ پروجیکٹ کے اندر واقع ہے۔ مئیر جان ٹوری کا کہنا ہے کہ وہاں موجود دکانداروں کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کے افتتاح کے بعد سے گزشتہ آٹھ ہفتے سے ان کا بزنس اب تک ٹھپ پڑا ہے اور لوگ اس طرف کا رخ نہیں کر رہے۔ اسٹریٹ کے افتتاح کے بعد سے اس طرف آنے والی کاروں پر پارکنگ کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو یہاں آنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ مئیر جان ٹوری کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کر یں گے کہ اسٹریٹ کے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں جس میں یہاں پارکنگ وغیرہ کا بندوبست بھی شامل ہو گا۔ سٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کمیٹی کے رکن مائیکل تھامسن کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ میں شہریوں کی دلچسپیوں کے لئے کچھ مزید اقدامات کئے جائیں گے اور ان میں اضافہ کیا جا ئے گا۔